اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عدالت کی طرف سے کشمیری نوجوان کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم ، رہائی کا حکم

       
مناظر: 599 | 18 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ہائی کورٹ نے شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک دکاندار کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)کے تحت نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے قابض حکام سے ان کو فوری طورپر رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کی آگرہ جیل میں نظربند دکاندار کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ بشیر احمد ٹاک نے صحافیوں کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے علاقے نسو کے رہنے والے جاوید اقبال خان کی نظر بندی کو تقریبا ایک سال بعد عدالت نے کالعدم قراردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جاوید اقبال کومئی 2022میں عسکریت پسندوں کی مددکرنے کے جھوٹے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا اور ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے انہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ ایک دکاندار ہے اور اس وقت اترپردیش کی آگرہ جیل میں نظر بند ہے۔جسٹس سریدھرن کی عدالت نے ایڈوکیٹ بشیر احمد ٹاک کے دلائل سننے کے بعد حکام کو انہیں آگرہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سینکڑوں لوگ بھارتی ریاستوں کی مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0