بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت کے ظالمانہ اقدامات کشمیریوں کو اپنے مقصد کے حصول سے روک نہیں سکتے

       
مناظر: 251 | 18 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی اسٹوڈنٹس ونگ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے سیاسی رہنمائوں اور تنظیموں پر پابندیاں انہیں آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کی سٹوڈنٹس ونگ کے سربراہ شکیل احمد اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو یہ حقیقت یاد رکھنی چاہیے کہ وہ ظالمانہ ہتھکنڈوں سے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے کہ عوام کی بھاری حمایت سے کھڑی آزادی کی حقیقی تحریکوں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال یا لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے سے دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو خاموش کرانے کے لیے بھارتی حکمرانوں کے نوآبادیاتی ہتھکنڈے نہ ماضی میں کامیاب ہوئے اور نہ ہی مستقبل میں کامیاب ہوں گے۔ بھارت کو زمینی حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔شکیل اندرابی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھارت کے قبضے سے آزادی کا اپنا اہم مقصد حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظربند پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ کے مشن کوتمام تر مشکلات کے باوجود آگے بڑھانے کے لیے ڈی ایف پی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0