بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

دفاع ناقابل تسخیر ،پاکستان کا ہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ

       
مناظر: 217 | 19 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے بدھ کو ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیاہے،میزائل سسٹم کے تجربے کا مقصد اپنے ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اس تجربے کا مقصد کامختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا اور فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کی آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو جنرل ساحر شمشاد مرزا، سٹریٹجک پلانز ڈویژن اور سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس کامیاب تجربے میں تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔ صدرمملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر سٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0