بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ہرسال بھارتی فوج کے تقریبا140اہلکار خودکشیاں کرتے ہیں ، بھارتی فوج کاانکشاف

       
مناظر: 298 | 19 Oct 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ 2001سے ہر سال تقریبا 140 فوجی خودکشیاں کرتے ہیں اور خودکشی کرنے والے فوجیوں کی فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا نہیں کی جاتی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے چار سال کی مدت کیلئے فوج میں بھرتی ہونیوالے اگنی ویر (فوجی اہلکار) جس نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع راجوری میں خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی تھی کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین نہ کئے جانے پر تنقید کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگنی ویر امرت پال سنگھ نے ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر خودکشی کی اور فوجی اعزاز کے ساتھ اس کی آخری رسومات ادا نہیں کی گئی تھیں کیونکہ خودکشی کرنے والے فوجیوں کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین نہیں کی جاتی ہے۔ترجمان نے چار سال کی مدت کیلئے اگنی ویر کے طورپر بھرتی ہونیوالے فوجیوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین نہ کئے جانے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ فوج اپنے اہلکاروں میں اس بنیاد پر فرق نہیں کرتی کہ آیا وہ اگنی پتھ اسکیم کے نفاذ سے پہلے یا بعد میں فورس میں شامل ہوئے تھے۔فوج کے نگروٹا ہیڈکوارٹر وائٹ نائٹ کور نے کہا ہے کہ امرت پال سنگھ نے راجوری سیکٹر میں ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر لیاتھا جو بعد ازاں ہلاک ہو گیا تھا ۔ فوجی ترجمان کے مطابق اعداد و شمار کے مطابق 2001سے لے کر اب تک ہر سال 100سے140 بھارتی فوجی خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0