بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

خطے میں بھارتی فوج کے توسیع پسندانہ عزائم جاری

       
مناظر: 772 | 19 Oct 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی فو ج نے خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف آبی اور دریائی علاقوں میں کارروائیوں کے لیے آٹھ” لینڈنگ اٹیک کرافٹ” حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
بھارتی فوجی حکام نے بتایاکہ فوج چاہتی ہے کہ وہ جیٹی کا استعمال کیے بغیر آبی ذخائر کے اندر اور باہر آنے کے قابل ہو۔ انہوں نے کہا کہ فوج چھ تیز گشتی کشتیاں خریدنے کے منصوبے پر بھی کام کررہی ہے۔
دریں اثناء بھارتی فوج چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے نام سے ایک مذاکراتی عمل شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈائیلاگ کا پہلا ایڈیشن نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں شیڈول ہے۔حکام نے بتایا کہ آسٹریلیا، فرانس، جاپان اور امریکہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دفاعی اور سٹریٹجک ماہرین مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0