بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:بی ایس ایف اہلکار نے خودسوزی کر لی

       
مناظر: 433 | 20 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے میں خود کو گولی مار کرہلاک کرلیا ہے ۔ بی ایس ایف اہلکار نے بھارتی ریاستی راجستھان میں اپنی بیوی کی خودکشی کی اطلاع ملنے پر خود کو گولی مار لی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعینات بی ایس ایف کے28سالہ ہیڈ کانسٹیبل راجندر یادیوکو جب یہ اطلاع ملی کہ اس کی اہلیہ انشو یادیو نے راجستھان میں کوٹ پٹلی-بہرور ضلع کے گائوںدھیر پور میں خودکشی کر لی ہے تو اس نے خود کو گولی مارلی ۔ پولیس کے مطابق خودکشی سے قبل انشو کا راجندر کے ساتھ ٹیلی فون پر جھگڑا ہو اتھا ۔دونوں کی شادی 8ماہ قبل ہوئی تھی ۔ پولیس نے مزیدبتایا کہ انشو نے گھر میں پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔اہلیہ کی موت کی طلاع ملنے پر، بی ایس ایف ہیڈ کانسٹیبل نے ضلع کپواڑہ میں اپنے سروس ریوالور سے گولی مار کر خودکشی کرلی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0