سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے مقبوضہ وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی کے کے اہلکاروں نے وادی کشمیر کے چار اضلاع میں آزادی پسند کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔آخری اطلاعات ملنے تک کارروائیاں جاری تھیں۔