ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

کینیڈا کے بھارت سے واپس بلائے گئے سفارتکاروں کی تعداد 41 ہوگئی

       
مناظر: 974 | 21 Oct 2023  

 

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک )  کینیڈا نے بھارتی نژاد خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت پر بھارت سے کشیدگی کے بعد اب تک اپنے 41 سفارتکاروں کا واپس بلالیا ہے جبکہ آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی’’را‘‘ کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی۔ خالصتان کے حامی سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے شہر سرے میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس بارے میں گزشتہ ماہ بھارت پر براہ راست الزام عائد کیا تھا کہ بھارت کینیڈا کے اندر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، کینیڈا نے اس بارے میں خفیہ اطلاعات اور شواہد آئی 5 کے رکن ممالک کے ساتھ بھی شیئر کئے تھے، جس کے بعد ان ممالک نے کینیڈا کے دعوے کو درست تسلیم کرلیا تھا، تب سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی جاری ہے۔ کینیڈا نے اپنے شہری کے قتل کے سلسلے میں بھارت سے تعاون کا مطالبہ کیا لیکن بھارت نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے تعاون سے انکار کردیا تھا۔
امریکا کے زور دینے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اس بارے میں گزشتہ ماہ نیویارک میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کینیڈا نے اس قتل کے بارے میں کچھ شواہد دیئے تو ان کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔
ہردیپ سنگھ نجر کی ہلاکت کے بعد سینکڑوں سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی سفارتی مشن کے باہر احتجاج کیا تھا، ان مظاہرین نے بھارتی ترنگے اور وزیر اعظم مودی کی تصویروں کو آگ لگادی تھی۔
آسٹریلیا کے انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے بھی اب کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را ‘ کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
مائیک برجیس کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ بھارت پر کینیڈا کے لگائے گئے الزامات درست ہیں، تصدیق کے بعد ہی کینیڈین حکومت نے بھارت کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
آسٹریلیا کے انٹیلی جنس چیف نے مزید کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل پر بھارت کینیڈا تنازع کی وجہ نہیں بنتی، کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے، آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
اس سے قبل امریکی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق بھی مودی حکومت سکھ رہنماء کے قتل میں براہِ راست ملوث نکلی تھی۔
کینیڈا نے اس معاملے پر کشیدگی بڑھنے کے بعد بھارت کے سفارتکار پون کمار رائے کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ کینیڈا سے نکالا گیا بھارتی سفارت کار ’’را‘‘ کا سربراہ ہے۔
دوسری جانب بھارت نے بھی کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0