بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر: قابض حکام نے حریت کارکن کی جائیداد ضبط کر لی

       
مناظر: 936 | 21 Oct 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہجموں و کشمیر میں قابض حکام نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں ایک حریت کارکن کی جائیداد ضبط کر لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیاکو بتایا ہے کہ فیروز گنائی کی اونتی پورہ کے علاقے نورپورہ میں واقع ایک کنال اور 15مرلہ کی باغات کی اراضی کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیاہے۔این آئی اے کی عدالت کے حکم پر محکمہ ریونیو کے حکام نے پولیس اور گائوں کے نمائندوں کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے زمین ضبط کی۔

واضح رہے کہ فیروز گنائی کئی سال قبل بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے مسلسل ہراساں کیے جانے سے تنگ آکر مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے پاکستان چلے گئے تھے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0