اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی بی ٹیم ہی رہے گی۔ علی زیدی کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز عون چوہدری نے ایک مفرور کا استقبال کیا اور اس مفرور کو جہانگیرترین کے ہیلی کاپٹر میں ہی لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزاستحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے لاہور ائیرپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ اس پر پارٹی نے انہیں نوٹس بھیج کر وضاحت مانگی تھی۔ اس حوالے سے عون چوہدری نے کہا ہے کہ میں نواز شریف سے ذاتی حیثيت میں ملنے گیا تھا۔
استحکام پاکستان پارٹی ہمیشہ ن لیگ کی بی ٹیم ہی رہے گی: علی زیدی
مناظر: 932 | 23 Oct 2023