بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرچسپاں، کشمیریوں سے 27اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

       
مناظر: 542 | 23 Oct 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اوردیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف 27 اکتوبر(جمعہ) کو یوم سیاہ منائیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے1947میں اسی دن حملہ کرکے کشمیری عوام کی مرضی کے بر خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کیاتھا۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک وہ عالمی برادری کے وعدے کے مطابق حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔کل جماعتی حریت کانفرنس، ریزسٹنس یوتھ فورم، جموں و کشمیر وارثین شہدائ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس فورم اور دیگر کی جانب سے چسپاں کیے گئے پوسٹروںمیں 27اکتوبر 1947کو تاریخ کشمیرکا سیاہ ترین دن قرار دیا گیا ہے۔ پوسٹروں میں جموں و کشمیر کے عوام اوربیرون ملک مقیم کشمیریوںسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر جموں وکشمیر میں بی جے پی-آر ایس ایس کی بھارتی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف دیوار بن جائیں۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت تعلیمی نصاب کو تبدیل کر رہا ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مسلمان ملازمین کو برطرف کر رہا ہے۔پوسٹروں کو ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیاگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0