پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

اترپردیش:طالب علم کو ’جئے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے سے منع کر نے پر معلمہ معطل

       
مناظر: 223 | 24 Oct 2023  

 

لکھنو(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آبادمیں ایک پرائیویٹ کالج کی معلمہ کو ایک طالب علم کو ”جئے شری رام“ کا نعرہ لگانے سے منع کرنے پر معطل کیا گیا ۔
طالب علم نے کالج میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر جب جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کیے تو ایک معلمہ نے اسے ڈانٹا اور گیٹ آؤٹ کہہ دیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں طالب علم کو جئے شری رام کا نعرہ لگاتے اور ایک استانی کو اسے ڈانٹ پلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کالج ڈائریکٹر سنجے کمار سنگھ نے طالب علم کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے سے منع کرنے پر معلمہ کو معطل کر دیا ہے۔سنجے کمار نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سفارش پر معلمہ کو مطل کیا گیا۔