سرینگر 24اکتوبر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سلیم زرگر کی والدہ آج سرینگر میں انتقال کر گئیں۔
ان کا انتقال سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں انکی رہائش گاہ پر ہوا ۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جاوید اقبال بٹ اور دیگرحریت رہنمائوں نے اسلام آباد میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں سلیم زرگر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفتر میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیاگیا جس میں حریت رہنمائوں نے لواحقین سے تعزیت اوریکجہتی کا اظہارکیا اور مرحومہ کے لئے مغفرت کی عاکی۔