جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے: آرمی چیف

       
مناظر: 436 | 24 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) میں فلسطین کے سفیر احمد سے ملاقات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش کیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے بے دریغ قتل، اسکولز، یونیورسٹیز ، امدادی کارکنوں اور اسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے، عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کے لیے متحرک ہو۔ فلسطینی سفیر سے ملاقات میں آرمی چیف نے 1967 سے پہلے سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ اسرائیل کی خود غرضی اور تنگ نظریے کے تحت جبر ہو رہا ہے، اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0