کابل (نیوز ڈیسک ) افغانستان حکومت نے 18 کروڑ 4 لاکھ سے زائد افغانی نوٹ جلادیے ۔ افغان وزارت انصاف،خزانہ اور متعلقہ اداروں کی مدد سے جمع کئے گئے پرانے نوٹ بینک نے قندھار میں گنتی کے بعد جلا ئے۔افغانستان کے مرکزی بینک نے 18 کروڑ 4 لاکھ سے زائد پرانے اور بوسیدہ افغانی نوٹ جلا دئے ۔ افغان وزارت انصاف،خزانہ اور متعلقہ اداروں کی مدد سے جمع کئے گئے پرانے نوٹ بینک نے قانون کے آرٹیکل 39 اور 42 کی بنیاد پر قندھار میں گنتی کے بعد جلا دئیے۔ بینک آف افغانستان کے نائب صدر نور احمد آغا کے کہنا تھا کہ نوٹوں کی حفاظت کا خیال رکھنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چکنائی والےہاتھوں سے پیسے گننے اور کارڈ کا استعمال نہ کرنے سے نوٹ تیزی سے متروک ہو جاتا ہے۔ افغانستان میں مقیم افراد تجارتی لین دین کے دوران نوٹوں کی حفاظت پر توجہ دیں۔