ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

مالدیپ کے نومنتخب صدرکا بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم

       
مناظر: 252 | 25 Oct 2023  

 

مالے(نیوز ڈیسک ) مالدیپ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔کبرطانوی نشریاتی ادارے کاکہناہے کہ مالدیپ کے نومنتخب صدر نے انتخابات میں کامیابی کے چند روز بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا حکم دیا۔مالدیپ کے صدرنے ایک بیان میں کہاکہ اپنی سرزمین پر کسی غیرملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔ تمام بھارتی فوجیوں کو فوری طور پر واپس جانے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مالدیپ کے عوام سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔بھارت نے فروری 2021میں ایک متنازع معاہدے کے تحت مالدیپ میں اپنی فوج تعینات کی تھی۔ مالدیپ کی فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں موجود بھارتی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0