ہفتہ‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

یکم نومبر کے بعد غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جائےگا: سرفرازبگٹی

       
مناظر: 784 | 26 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ طور خم بارڈر پر بڑی تعداد میں افغان شہری واپس جا رہے ہیں، یکم نومبر کے بعد غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام “دنیا کامران خان کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی بھی ملک میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو رہنے کی اجازت نہیں، غیرقانونی کاروبار، پراپرٹی رکھنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا، نادرا کا جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ یہ تاثردرست نہیں کہ آپریشن صرف افغان شہریوں کے لیے ہو رہا ہے، تمام ممالک کے غیرقانونی مقیم شہریوں کے لیے یہ ڈیڈ لائن ہے، لیگل طور پر رہنے والے ہمارے مہمان ہیں ان کو نہیں چھیڑنا۔

نگران وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم نے دنیا کے سرمایہ کاروں کے لیے بزنس پالیسی بنائی ہے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، افغان سرمایہ کاروں کو بھی “ویلکم” کہیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کو سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے، سمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 100 فیصد سمگلنگ کو روکنے کے لیے وقت لگے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0