جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

پی ٹی آئی نے اداروں کو بدنام کرنے کیلئے 870ملین خرچ کیے : فردوس عاشق

       
مناظر: 304 | 26 Oct 2023  

 

لاہور (نیوز ڈیسک ) ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا ، پی ٹی آئی نے اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کیا۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا، پی ٹی آئی نے سرکاری وسائل سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جس سے ہمارا وقار دنیا بھر میں مجروح ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی خود پسندی کیلئے آٹھ سو ستر ملین روپے خرچ کئے گئے ، ایک شخص کی بت پرستی،اس کےبیانیے کو پروموٹ کرنے کیلئے فنڈزرکھے گئے۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ ظاہرکیا گیا کہ یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئےرکھا گیا بجٹ ہے، 30 سے40 افراد کو بھرتی کیا گیا،800اکاؤنٹ کھولےگئے جن سے ریاست اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی پلاننگ کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0