جمعرات‬‮   2   جنوری‬‮   2025
 
 

نیوز کلک کے ایڈیٹر، ایچ آر ہیڈ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 نومبر تک توسیع

       
مناظر: 294 | 26 Oct 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتارویب پورٹل نیوز کلک کے ایڈیٹر پرابیر پورکیاستھا اورایچ آر سربراہ امیت چکرورتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8دن کی توسیع کر دی ہے۔
پرابیر پورکیاستھا اورامیت چکرورتی دونوں کو بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج دلی ہردیپ کور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔پورکایستھ اور چکرورتی کو دلی پولیس کے خصوصی سیل نے 3 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے ایک دن بعد پٹیالہ ہائوس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور نے انہیں 4اکتوبر کو 3 دن کیلئے پولیس کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں نے ضمانت کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا لیکن انہیںکوئی راحت نہیں ملی تھی۔اس کے بعد پورکایستھ اور چکرورتی نے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔19 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے درخواست پر دلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت30اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی ۔
واضح رہے کہ اگست میں ‘نیویارک ٹائمز’ کی ایک رپورٹ نے نیوز کلک پر الزام عائد کیاگیاتھاکہ اس نے مبینہ طور پر چینی پروپیگنڈے کو فروغ دینے کے لیے امریکی کروڑ پتی نیویل رائے سنگھم سے وابستہ نیٹ ورک سے پیسے لیے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0