جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں دو نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے مژھل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فرضی مقابلے میں شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔