ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کو پھانسی دینے کی تیاریاں ، مشعال ملک نے ہولناک انکشافات کر دیے

       
مناظر: 786 | 27 Oct 2023  

 

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے امن کا راستہ چھوڑ کر ظلم کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔ معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کل جماعتی حریت کانفرنس قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کی جارہی ہے، غزہ پر اسرائیلی حملے سے پوری دینا میں بے چینی ہے۔ کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا میں سکھوں کو ٹارگٹ کیا، کشمیریوں کے گھروں اور جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے جنگل کا قانون لاگو کر رکھا ہے، الیکشن میں بھارت نے مزید اسٹنٹ وار کرنا ہے۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی وار کرائم ہو رہے ہیں، یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں رکھا گیا، یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ پر چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، فلسطین اور کشمیر کو ٹیبل پر حل نہیں کیا گیا، یہ آگ پوری دنیا میں پھیل رہی ہے، کشمیریوں نے بھارتی ٹارچر کے باوجود ہمیشہ پرامن جدوجہد کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0