بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

قطرمیں جاسوسی پر بھارتی بحریہ کے 8سابق اہلکاروں کوموت کی سزا

       
مناظر: 731 | 27 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) قطر کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے قطر میں بھارتیوں کو سزائے موت ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارت کا کہنا ہےکہ فیصلےکی تفصیلات کا انتظار ہے، معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کی کمپنی میں کام کرنے والے 8 بھارتی شہریوں کو قطر کی عدالت نے سزا سنائی ہے، فیصلے سے گہرے صدمے میں ہیں،عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام قانونی اقدامات کریں گے، مقدمے کی حساس نوعیت کی وجہ سے اس معاملے پر مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔ خیال رہے کہ قطر میں کام کرنے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارتی بحریہ کے یہ سابق اہلکار قطری بحریہ کے لیے ساز و سامان بنانے والی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سزا پانے والے ملزمان میں بھارتی بحریہ کا سابق افسر کیپٹن نوتیج سنگھ گل، برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگنا کر پکالا، سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملزمان پر قطر کے لیے اٹلی میں تیار کردہ آبدوزوں کی خریداری کی تفصیلات اسرائیل کو دینے کا الزام تھا۔ قطری انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے آبدوز پروگرام سے متعلق کچھ ’الیکٹرونک کمونیکیشنز‘ پکڑی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0