بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

”ارلی ٹائمز“ کی رپورٹ شبیر شاہ کی عوامی ساکھ کو خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے، ترجمان ڈی ایف پی

       
مناظر: 993 | 29 Oct 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے جموں کے ایک روزنامہ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پارٹی اور اس کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کی عوامی ساکھ کو خراب کرنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اخبار” ارلی ٹائمز“ کی رپورٹ قیاس آرائی پر مبنی ہے جس میں سچائی اور درستگی کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں افواہیں پھیلانے والوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ شبیر احمد شاہ نے اپنی زندگی کا نصف سے زائد حصہ بھارتی جیلوں اور تفتیشی مراکز میں گزارا ہے ، کشمیر کی آزادی انکا نصب العین ہے اور وہ جموںوکشمیر کے تنازے کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ سے بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ شبیر شاہ نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی پارٹی پر پابندی لگانے، پارٹی کے دفاتر سیل کرنے، جائیدادیں ضبط کرنے اور پارٹی کارکنوں کو گرفتار کرنے جیسے نوآبادیاتی دور کے ہتھکنڈوں سے انہیں اس عظیم مقصد کیلئے جدوجہد کرنے سے ہرگز باز نہیں رکھا جاسکتا جس کیلئے کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ میڈیا آو¿ٹ لیٹس آسانی سے بھارتی حکومت کے لیے پروپیگنڈے کا آلہ بن چکے ہیں ،یہ نام نہاد میڈیا آو¿ٹ لیٹس بھارت کے ڈس انفارمیشن نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو عوام میں افراتفری اور الجھن پیدا کرنے کے لیے جعلی خبریں پھیلاتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0