جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے ہوس اقتدار کی خاطر پورے جموں و کشمیر کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وقار رسول وانی نے یہ بات ضلع رامبن کے علاقے بانہال میں ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر کے عوام کوجمہوری حقوق سے محروم کرنے اور ہر لحاظ سے اندھیروں کی طرف دھکیلنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس سے ترقی کے عمل کو شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے بھارتی الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے قبل علاقے میں اسمبلی اور دیگر انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری اقدامات کرے۔