بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آتشزدگی کے باعث 45 افراد کی ہلاکت، قازقستان حکومت نے بھارتی کمپنی کو قومی تحویل میں لے لیا

       
مناظر: 314 | 31 Oct 2023  

 

آستانہ (نیوز ڈیسک ) قازقستان کی حکومت نے کان میں آتشزدگی سے 45 افراد کی ہلاکتوں کے بعدبھارتی تاجر لکشمی متل کی کمپنی کو قومی تحویل میں لے لیا ہے۔
بدترین حادثے کے بعد قازقستان کے صدر نے لکسمبرگ میں قائم کمپنی کے ساتھ معاہدے کو ختم کرنے کا حکم دے دیا اور کمپنی کو قومی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی تاجر لکشمی متل کی سربراہی میں آرسیلر متل قازقستان میں تقریباً 15 فیکٹریاں اور کانیں چلاتی ہے۔قازقستان میں آتشزدگی کا یہ ہولناک واقعہ وسطی ایشیائی ملک کی تاریخ کا بدترین حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حادثہ ہفتے کو کاراگنڈا کے علاقے میں واقع کوسٹینکو کول مائن میں پیش آیا، یہ حادثہ آرسیلر متل کی کانوں میں ہونے والے مہلک واقعات کے ایک سلسلے کے بعد پیش آیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0