بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی حکومت نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کر رہی ہے ، کنہیا کمار

       
مناظر: 295 | 31 Oct 2023  

 

ممبئی(نیوز ڈیسک )کانگریس پارٹی کے رہنما اور سابق سٹوڈنٹ لیڈر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت بھارت میں نوجوانوں کی توجہ ملکی مسائل سے ہٹانے کیلئے منشیات کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
کنہیا کمار نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی کئی بندرگاہوں سے آئے روز منشیات پکڑی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی توجہ ملکی مسائل خصوصا بے روزگاری سے ہٹانے کیلئے مودی حکومت متعدد ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور منشیات انہی میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کر کے ملک کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے ۔کنہیا کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے طلبا کے لیے ایک خصوصی ایپ لانچ کر نے کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مودی جی کو ایسے اعلانات کی بجائے ہر سال دو کروڑ نوکریوں دینا کا اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔انہوں نے سوال کیاکہ نریندر مودی کے 9سالہ دور اقتدارمیں پید ہونے والی18کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت کے کل بجٹ کا 10 فیصد بھی تعلیم پر خرچ نہیں ہوتاجس کی وجہ سے آج ملک میں اوسطا ہرگھنٹے میں ایک طالب علم خودکشی کرتا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0