جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت زلزلہ پیما پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے سینٹر فار سیسمولوجی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈوڈہ میں 3.2شدت کا زلزلہ آیا۔ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر:ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے
مناظر: 880 | 1 Nov 2023