ہفتہ‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر اور وزیر دفاع سے ملاقات

       
مناظر: 673 | 2 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور وزیر دفاع سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان خارجی و دفاع تعلقات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے دورے پر موجود آرمی چیف نے آذربائیجان کے نائب وزیر، چیف آف جنرل اسٹاف اور ائیر فورس کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں کیں اور آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر آذربائیجان کی سیاسی اورعسکری قیادت نے پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ریاستوں اور افواج میں باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کا عزم کیا گیا۔ اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے باکو میں یادگارِ شہدا پر پھول بھی رکھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0