بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارتیوں کی حالت زار ، لوگ اپنے بچے بیچنے پر مجبور

       
مناظر: 411 | 2 Nov 2023  

علی گڑھ ( نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں ایک باپ اپنے معصوم بچے کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔بھارتی میڈیا پر ایک قرض دار شخص کی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 45 سالہ راج کمار کو علی گڑھ کے ایک بس اسٹینڈ پر بیٹا برائے فروخت کا بینر گلے میں لٹکائے غمگین انداز میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کمار نے گھر خریدنے کے لیے چندرا پال نامی شخص سے 50 ہزار روپے سود پر ادھار لیے تھے لیکن چندرا پال کی ہیرا پھیری کے بعد انہیں جائیداد اور پیسوں دونوں سے ہاتھ دھونا پڑا حتیٰ کہ وہ اس سے پہلے تک چندراپال کو 6 لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں اور باقی ادائیگی کی کوشش کررہے ہیں۔
راج کمار کا کہنا ہے کہ اب چندراپال انہیں ان کے بچوں کے سامنے بے عزت کرتے ہیں ،حتیٰ کہ انہیں اور ان کے بچوں کو مار پیٹ کر گھر سے بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0