بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،غلام محمد صفی

       
مناظر: 547 | 2 Nov 2023  

 

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) تحریک حریت جموں و کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل سے شہ پاکر مسلم اکثریتی جموں و کشمیر کو نسل کشی کے ذریعے مسلم اقلیتی علاقے میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راولپنڈی میں دانشوروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ مودی حکومت اپنی ثقافتی یلغار کے تحت مقبوضہ علاقے کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے مسلمانوں کے ناموں سے منسوب تاریخی مقامات، سکولوں، کالجوں، سڑکوں اور اداروں کے نام تبدیل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت اور مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور نفرت پرمبنی جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔غلام محمد صفی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ہندوتوا مجرموں کو ان کے جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0