بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت عالمی ڈرگ مافیاز کیلئے بینک کا کردار ادا کررہا ہے: ماہرین

       
مناظر: 853 | 3 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس کے دوران ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی ڈرگ مافیاز کیلئے بینک کا کردار ادا کررہا ہے جبکہ غیرقانونی اسلحے کے سوداگر اپنا کالا دھن سفید کرنے کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو استعمال کرتے ہیں۔
فیٹف کے جنوبی ایشیا پر اثرات اور خطے میں ہندوستان کے منفی کردار سےمتعلق منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بھارتی اداروں پر عالمی دہشتگردوں اور ڈرگ مافیا کا کنٹرول اقوام عالم کیلئے خطرہ ہے۔
اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں منعقدہ اس کانفرنس میں پی ایچ ڈی اسکالرز اور صحافیوں کی موجودگی میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے کہا بھارت کی جانب سے سیاست کے ذریعے جرائم کی سرپرستی کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، فیٹف کا بھارت جانا ہی یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت سے دہشتگردوں کی مالی معاونت ہو رہی ہے، بھارت کو دنیا کے سوالات کے جواب دینا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب بھارت کے بھی احتساب کا وقت آگیا ہے، کلبھوشن اور نجر سنگھ قتل کیس کی صورت میں بھارت کے اسٹیٹ اسپانسرڈ ٹیررازم کی تازہ مثالیں موجود ہیں، بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار اپنے پیسے کا خیال کریں۔
کانفرنس میں یو این او ڈی سی کے کنسلٹنٹ برائے سائبر کرائم اینڈ فرانزک فتح الدین نے کہا کرپٹو کرنسی کے ذریعے بھارت دہشتگردوں کی مالی معاونت کیلئے منی لانڈرنگ کر رہا ہے، بھارتیوں نے 10 ماہ میں 8 بلین ڈالرز کرپٹو کرنسی سے بھارتی روپوں میں منتقل کروائے، بھارتی کرپٹو کرنسی منی لانڈرنگ میں استعمال ہو رہی ہے۔
کانفرنس سے خطاب میں ماہرین کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کو فنڈ کرنے میں بھارتی ڈرگ مافیا کو استعمال کیا جاتا ہے، فیٹف کو چاہیے کہ بھارت کی کیسینو مارکیٹ کو کھنگالے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پاکستان کا نام چار سوالات کے جواب نہ دینے پر گرے لسٹ میں چلا گیا لیکن ہندوستان سے 350 سوال کیے گئے ہیں، جن پر کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم فیٹف کی کارروائی کہاں ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0