بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں یونیورسٹی طالبات بھی غیر محفوظ، اوباش کھلے عام نازیبا حرکات کرنے لگے

       
مناظر: 408 | 3 Nov 2023  

 

اتر پردیش (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں تین موٹر سائیل سواروں نے آئی آئی ٹی بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کی ایک طالبہ کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔
بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے سینکڑوں طلباء نے آج طالبہ کی بے حرمتی کے بہیمانہ واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
خاتون کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ وہ بدھ کی رات ایک دوست کے ساتھ ہاسٹل سے باہر گئی تھی اور اس دوران تین موٹر سائیکل سوار کرمن بابا مندر کے قریب اسے ایک کونے میں لے گئے اور اسکی بے حرمتی کی۔
طالبہ نے کہا کہ ملزمان نے اسکی ویڈیو بھی بنائی اور تصاویر بھی کھینچیں۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ ایک طالبہ کے لیے اپنے ہی تعلیمی ادارے کے اندر بے خوف ہو کر چلنا ممکن نہیں رہا۔انہوںنے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اب آئی آئی ٹی جیسے اعلیٰ ادارے محفوظ نہیں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0