جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

نگران وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات کی سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

       
مناظر: 991 | 4 Nov 2023  

 

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت ملک کی مختلف سیاسی شخصیات نے ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
نگران وزیر اعظم نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہدا کے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہدا نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے پسنی اورماڑہ کے درمیان سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور جوانوں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں، بیش بہا قربانیوں کے بعد بحال ہونے والا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی
نگران وفاقی وزیر داخلہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں، پوری قوم شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی
نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے شہادتوں پر اظہار رنج و غم کیا اور دہشت گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں نے پسنی اورماڑہ کے راستے پر گھات لگا کر فوجی جوانوں پر بزدلانہ حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی، نفرت اور تقسیم کی سوچ کا جڑ سے خاتمہ کر کے ہم اپنے جوانوں کے خون کا بدلہ لیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملہ ہر اعتبار سے قابل مذمت ہے، حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کر کے انہیں کٹہرے میں لایا جائے، وطن کی حفاظت کیلئے جان نچھاور کرنے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0