منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

مینڈکی کو ہُوا زکا م ، تاج محل شاہ جہاں نے تعمیر نہیں کرایا تھا ، ہندوتوا NGOکا دعویٰ  

       
مناظر: 618 | 4 Nov 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک )مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت ہندوستان کی تاریخ سے مسلم بادشاہوں کے نقوش اور ان کی خدمات کو مٹانے کے درپے ہے اور دلی ہائی کورٹ دائر مفاد عامہ کی ایک درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاج محل مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے نہیں بنوایاتھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا این جی او ہندو سینا کے صدر سرجیت سنگھ یادو کی طرف سے دائر کی گئی پی آئی ایل میں نصاب تعلیم کی کتب سے شاہ جہاں کے تاج محل کی تعمیر کے حوالے سے غلط تاریخی معلومات کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں دعوی کیاگیا ہے کہ راجہ مان سنگھ کے محل کے گراکر اس جگہ پر تاج محل کی تعمیر کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں ہے۔درخواست میں بھارتی حکومت، آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا، نیشنل آرکائیوز آف انڈیا اور ریاست اتر پردیش کو فریق بنایاگیا ہے ۔سرجیت سنگھ نے آرکیالوجیکل سروے سے 31دسمبر 1631تک تاج محل کی عمر اور راجہ مان سنگھ کے محل کی موجودگی کی تحقیقات کرنے اور عدالت کو رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0