ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی اپنی شکست کے خوف سے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات نہیں کرا رہی، کانگریس

       
مناظر: 300 | 4 Nov 2023  
سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اپنی شکست کے خوف سے مقبوضہ علاقے میں انتخابات کرانے سے کترا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے ورکنگ صدررمن بھلا اور سینئر نائب صدر رویندر شرما نے جموں میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ قانون اور آئین کے تحت اربن کوکل باڈیز اور پنچایتی کے انتخابات ایک ماہ قبل کرائے جانے تھے، جموں اور سری نگر میونسپل کارپوریشنوں سمیت تمام میونسپل باڈیز اپنی مدت 14 نومبر تک پوری کر لیں گی جبکہ انتخابات 15 اکتوبر تک کرائے جانے چاہیے تھے لیکن ان میں تاخیر ہوئی ہے۔کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ بی جے پی انتخابات کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے چاہے وہ لوکل باڈیز، پنچایت یا پھر اسمبلی انتخابات ہوں۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کو ہارنے کا خوف لاحق ہو چکا ہے کیونکہ لداخ ہل ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں بھی بی جے پی کو شرمناک شکست ہوئی جو اس کے لیے ایک ٹریلر تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات ہوئے تو بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کا انعقاد نہ ہونا اور یو ایل بی اور پنچایتی انتخابات کا التوا جمہوریت کا قتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آمرانہ طرز حکومت کی وجہ سے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0