پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی پراپیگنڈہ پھر بے نقاب ، انڈیا نے 9مئی واقعات کی تصاویر کو میانوالی ائیر بیس حملہ قرار دیدیا

       
مناظر: 399 | 4 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے پاک فضائیہ کے ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا لیکن بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے پر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔
بھارتی سوشل اکاؤنٹس پر نو مئی کے واقعات کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا لڑاکا طیارہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر جواب دے کر ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا۔
دوسری جانب بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستانی افواج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نو مئی کے واقعات کی تصاویر شیئر کرکے اسے میانوالی ائیر بیس پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0