ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ملازمین کے لیے انتظامیہ کا تازہ حکمنامہ اشتعال انگیزہے، محبوبہ مفتی

       
مناظر: 706 | 5 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کے اس حکمنامے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے مطالبات کے لیے کسی قسم کے مظاہروں اور ہڑتالوں کا سہارا لیا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ حکمنامہ آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو سنگین نتائج اور تادیبی کارروائی کی دھمکیاں دینا اشتعال انگیز ہے۔
مقبوضہ جموںوکشمیر میں قابض حکام نے کل (جمعہ) جاری کی گئے ایک حکمنامے میں ملازمین کو مطالبات کے حق میں کسی قسم کے احتجاج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ایسا کرنے کی صورت میں انہیں تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے سرینگر میں ایک بیان میں حکام کے حکمنامے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اسے فوری طورپرواپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0