بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی، سکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند

       
مناظر: 382 | 6 Nov 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہو گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ نئی دلی کے فضائی معیار عالمی صحت کی تنظیم(ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے مقرر کی گئی حد سے100گنا تجاوز کرگیا ہے۔ بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے حکومت نے دارالحکومت کے سکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کردیں، نئی دلی کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری سکول 10 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ 6 سے 12 ویں جماعت کی کلاسز کو آن لائن کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیل ٹائم ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نئی دلی کے مختلف حصوں میں 500 سے زیادہ ہے جبکہ دوپہر کے وقت نئی دلی میں فضائی معیار کی سطح 859 ریکارڈ کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0