سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ”سیرت النبی ﷺاور اتحاد امت “ کے عنوان سے ایک کانفرنس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی اور میر وعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کو اس میں شرکت سے روک دیا۔
کانفرنس مقبوضہ وادی کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں کے علاقے جمنگری میں منعقد ہونا تھی۔ کانفرنس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق، آغا سید حسن الموسوی الصفوی، مقبوضہ جموںوکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام ، جمعیت اہلحدیث جموں وکشمیر کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری اوردیگر شخصیات مدعو تھیں۔ تاہم انتظامیہ نے کانفرنس منعقد نہیں ہونے دی۔کانفرنس کے منتظمین نے ایک بیان میں قابض انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
شوپیاں : مودی انتظامیہ نے سیرت النبی ؑاور اتحاد امت“کے عنوان سے کانفرنس منعقد نہیں ہونے دی
مناظر: 339 | 6 Nov 2023