راولپنڈی( نیوزڈیسک) پاک فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی۔
پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے غزہ کیلئے امداد کی دوسری کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی، دوسری کھیپ 89.6 ٹن پر مشتمل ہے، 40 ٹن فوڈ پیک بھی امدادی سامان کا حصہ ہیں، کھیپ میں 10.8 ٹن ادویات اور پاکستان میں این جی اوز کے تعاون سے بچوں کی کٹس بھی شامل ہیں۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان مظلوم فلسطینیوں کیلئے موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات بھیج چکا ہے، پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی دوسری کھیپ کا مقصد متاثرین غزہ کو مزید ریلیف فراہم کرنا ہے، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔