ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ساتھی فوجی کو قتل کرنے پر بھارتی فوجی برطرف، عمر قیدکی سزا

       
مناظر: 836 | 8 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے ساتھی فوجی کو قتل کرنے پر بھارتی فوجی کوبرطرف کرکے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
آرمڈ فورسز ٹربیونل (اے ایف ٹی)نے ڈیوٹی کے دوران اپنے ساتھی فوجی کو گولی مار کر قتل کرنے پر کورٹ مارشل کے ذریعے بھارتی فوجی کی عمرقید اور سروس سے برطرفی کی سزا کو برقرار رکھا۔ .یہ واقعہ دسمبر 2012میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعینات انفنٹری یونٹ میں پیش آیا تھا۔ہلاک ہونے والافوجی شام کے وقت سنتری کی ڈیوٹی پر تھا جب اسے اپنے ساتھی نے گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تعینات بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایکدوسرے کو قتل کرنے کے واقعات وقتا فوقتا پیش آتے رہتے ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ برسوں کے دوران ایسے واقعات میں سینکڑوں بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0