جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی ارادہ ہے: ترجمان وزارت خارجہ

       
مناظر: 876 | 9 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےکہا ہےکہ پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان نے ہمیشہ یوکرین تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنی پالیسی کے مطابق پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا، پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک ، یوکرین وزرائےدفاع کے درمیان 7 نومبر کو ٹیلیفون پر اس موضوع پربات نہیں ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0