سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی نے خودکشی کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی نے ضلع کے علاقے اوڑی میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کی ۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اوڑی کے علاقے موہورا میں پیش آیا۔ فوجی کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 583ہو گئی ہے۔