سری نگر(نیوز ڈیسک) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ایک یتیم خانے سے کم از کم اٹھارہ بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چلڈرن ویلفیئر کمیٹی سرینگر کی ایک ٹیم کے دورہ کے دوران آج یہ پتہ چلا ہے کہ بیمنہ کے علاقے نندریش کالونی میں المسکین ٹرسٹ کے نام سے چلنے والے یتیم خانے سے حیران کن طور پر اٹھارہ بچے لاپتہ ہیں۔
بچوں کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سب ڈویڑنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم )نے یتیم خانے کو بند کرنے کے احکامات دیے۔ ایس ڈی ایم نے یتیم خانے کے منتظمین کو لاپتہ بچوں کو فوری طور پر بازیاب کر ا کے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔