بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی نے جمہوری حقوق سلب کر کے کشمیریوں کو بے اختیار کر دیا ہے،وقار رسول وانی

       
مناظر: 696 | 11 Nov 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ نے مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ مذموم سیاسی فوائد کیلئے جمہوری اداروں کو کمزور اور نام نہاد ترقی اور خوشحالی کے نام پر کشمیری عوام کو دھوکہ دینے کی بی جے پی کی مہم کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے ضلع کولگام میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد ترقی اور خوشحالی سے متعلق بی جے پی کے دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی نے ہرشعبے میں مقبوضہ علاقے کو تاریکی کی طرف دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیری عوام سے ان کے بنیادی جمہوری حقوق سلب کر کے انہیں آئینی طور پر بے اختیار کردیاہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0