اتوار‬‮   22   دسمبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، محبوبہ مفتی

       
مناظر: 440 | 12 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت نے پورے مقبوضہ علاقے کو عملی طور پر جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں ایک انٹرویو میں کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر لانے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر حالات معمول پر ہیں تو بھارت کی جیلیں کشمیری نوجوانوں سے کیوں بھری ہوئی ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ کیے گئے کالے قوانین کی وجہ سے آج کوئی بات کرنے کی ہمت نہیں کرتا جس کی وجہ سے 70 فیصد آبادی ذہنی تناؤکا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئمہ کرام، مبلغین اور علماءکو تھانوں میں طلب کیا جا رہا ہے اور انہیں مسئلہ فلسطین پر بات نہ کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0