بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

سائفرکیس: نگران کابینہ نے عمران خان اور شاہ محمود کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی

       
مناظر: 984 | 13 Nov 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  نگران وفاقی کابینہ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کی سمری منظور کرتے ہوئے سائفرکیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔ سمری کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث سائفرکیس کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا۔ سمری کے مطابق وزارت داخلہ اور کیس کی سماعت کرنے والے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل ٹرائل کی سفارش کی، عمران خان کو درپیش سکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل ٹرائل کی سفارش کی گئی۔ سمری کے ساتھ اسپیشل برانچ کی تھریٹ ریورٹ اور جج کی سفارش کی کاپی بھی منسلک ہے۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 14 نومبر کو سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ عمران خان کی اوپن کورٹ سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر التوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0