دبئی (نیوز ڈیسک ) پاک فضائیہ نے پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3کی صلاحتیوں کا مظاہرہ کردیا۔ دبئی ائیر شو 2023 کا آغاز ہوگیا ہےجس میں پاکستان سمیت 140 ممالک شریک ہیں، ائیر شو میں جنگی جہاز وں سمیت کمرشل جہاز بھی موجود ہیں، پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق بھی ائیر شو کی رونق ہیں۔پاک فضائیہ کے جےایف17 تھنڈربلاک 3 طیارےکی پہلی باربین الاقوامی ائیرشو میں نمائش کی گئی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف17 بلاک 3 طیارہ جدید ترین ایویانکس سےلیس ہے، طیارہ اعلیٰ ترین ہتھیاروں اور بہترین الیکٹرونک جنگی نظام سے لیس ہے۔شو کے پہلے دن اربوں ڈالر کے معاہدے کیےگئے، حکومت دبئی نے 30 بوئنگ طیاروں کا نیا آرڈر دے دیا ہے، نئے 30 بوئنگ جہازوں کی مالیت 11 ارب ڈالر ہے۔اس حوالے سے حکومت دبئی اور بوئنگ ایوی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت دبئی نے طیارے اپنی بجٹ ائیرلائن کے لیے بک کرائے ہیں، دبئی کی بجٹ ائیر لائن کے پاس 80 بوئنگ جہاز ہیں۔ ائیرشوکا افتتاح ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد النہیان اور دبئی کےولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نےکیا، شو 13 تا 17 نومبر جاری رہےگا۔