مقبوضہ جموں وکشمیر(نیوز ڈیسک ) ہائیکورٹ نے تین افراد کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قراردیدیسرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ایک کشمیری شہری کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظر بندی کوکالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اسے فوری رہاکرنے کاحکم دیاہے ۔
ہائی کورٹ نے بڈگام کے رہائشی محمد سلیم ڈار کی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے اسکی رہائی کا حکم جاری کیا جسے گزشتہ سال اپریل میں کالے قانون کے تحت گرفتار کر کے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید کردیاگیاتھا۔عدالت نے قابض حکام کو سلیم کی فوری رہا ئی کا حکم بھی جاری کیا۔