جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر :مودی سرکار کے مظالم ،ایک ہزارمسلمان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند

       
مناظر: 903 | 15 Nov 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے ایک ہزار مسلمان کشمیری سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دیں جبکہ ان ملازمین سے نوکریوں کی تصدیقی دستاویزات طلب کی گئی ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ملازمین سے دستاویزات طلب کی گئی ہیں ان کے پاس ابتدائی تقرری کے دستاویزی ثبوت نہیں لہذا انہیں معاون دستاویزات فراہم کرنے کو کہا ہے ۔یاد رہے مودی حکومت 5اگست 2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اپنے غیرقانونی اقدام کے بعد سے اب تک بیسیوں مسلم سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر چکی ہے اور ان کی جگہ تمام اہم انتظامی پوسٹوں پر بھارتی ہندو افسر تعینات کئے ہیں۔ ادھر غیرقانونی طورپر نظربند جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہاہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل سے وابستہ ہے ،عالمی رہنمافلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے کردار ادا کریں ، تنازع کشمیر جنوبی ایشیا میں ایٹمی فلیش پوائنٹ بن چکا،ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے ۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری بیان میں فلسطین اور کشمیر میں خونریزی رکوانے کیلئے اسرائیل اور بھارت کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کا مطالبہ کیاہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0